Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے، وزیراعظم

Now Reading:

امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے، وزیراعظم
وزیراعظم

امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعظم نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 ملاقات میں وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

 دوسری جانب قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی اور پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔

 اس موقع پر امریکی کمپنیوں کی جانب سے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

امریکی وفد نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر