Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت

Now Reading:

اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت
اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے شہید کے عزم، فرض شناسی اور بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف جیسے بہادر بیٹے وطن کی مٹی کا فخر ہیں۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی راولپنڈی میں شہید کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

Advertisement

 انہوں نے شہید کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کی ہمیشہ معترف رہے گی۔

صدر زرداری نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور صبر جمیل کی دعا بھی کی اور کہا کہ اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کی قربانی ناقابلِ فراموش ہے اور دفاعِ وطن کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر