 
                                                      اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پانچ مئی کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جائے، رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
عاطف اکرام شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا، بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے، بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 