Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جارحیت: پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان؛ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

Now Reading:

بھارتی جارحیت: پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان؛ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
بھارتی جارحیت: پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان؛ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

لاہور: پاکستان میں بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہین اور تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا اور شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔

Advertisement

 پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی-

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں، قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر