Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی استحکام، دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہی ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

معاشی استحکام، دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہی ہے، وزیر خزانہ
معاشی استحکام، دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہی ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور عالمی سطح پر اس پیش رفت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام پر مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے، جو کہ حالیہ اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا نتیجہ ہے، حالیہ مہینوں میں پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، جس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ انسانی مداخلت میں کمی سے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

Advertisement

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت توانائی، ٹیکس نظام اور پنشن سمیت مختلف شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات پر کام کر رہی ہے، تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے اور ان کے لیے ٹیکس فائلنگ کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا، جس سے مالیاتی پالیسی کو مزید گنجائش ملے گی۔

اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک سنگین چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت اصلاحاتی اقدامات پر بھی کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر