Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے آئی جی سندھ کی اہم بیٹھک

Now Reading:

کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے آئی جی سندھ کی اہم بیٹھک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

 آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹریفک حادثات کی روک تھام اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کئی نئی سہولتیں متعارف کروائی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات میں واضح کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحت کیے جانے والے اقدامات سے ٹریفک کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک پولیس کے عملے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے ہیوی ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوامی سہولت کے لیے فیس لیس ای چالان سسٹم آئندہ چند دنوں میں متعارف کروا دیا جائے گا، جس سے عوام کو چالان کی ادائیگی کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Advertisement

ٹریفک پولیس کو جدید گاڑیاں، آلات، اور اسپیڈ گنز کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی ہے، تاکہ ٹریفک کی نگرانی اور قانون کے نفاذ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

 اس کے علاوہ، اسپیڈومیٹرز کی خریداری بھی منظور کی گئی ہے تاکہ اسپیڈ کی خلاف ورزیوں پر فوری طور پر نظر رکھی جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے دفاتر کی مرمت اور دیگر ضروری اقدامات کے تحت مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا چہرہ عوام سے براہ راست رابطے کا ذریعہ ہے، اور یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پولیس عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر