پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرانے کے لیے عالمی دنیا سرگرم ہوچکی ہے، پاک بھارت کشیدگی کے بڑھ کر نیوکلیئر جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات نے عالمی برادری کو خواب غفلت سے جگانا شروع کردیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممال کو کشیدگی ختم کرنے اور اپنے معاملات سفارتی مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا، کویت نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور تحمل و برادشت کا دامن تھامنے کی ترغیب دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔
اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
چین بھی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کرچکا ہے، روس نے بھی دونوں ممالک کو تحمل اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
