
اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو آج بریفنگ دیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
بریفنگ کے دوران شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News