نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ کو خطے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، اور پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار سخت تنقید کی زد میں
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔
دوسری جانب ملائشین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر پاک ملائشین وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
