وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی توسیع پلان منظور کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے مستقبل میں بجلی کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کے نئے منصوبوں کو مسابقتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مستقبل میں بجلی کے منصوبوں کے لئے حکومتی گارنٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کے نئے منصوبوں کو مسابقتی بنیا دوں پر لگایا جائے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے نئے منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کوفروغ دیا جائے گا، ان اقدامات سے حکومتی گارنٹی اور خریداری کا خاتمہ ہوگا، جس کے نتیجے میں کپیسٹی چارجز سے مستقل چھٹکا را ملے گا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی توسیعی منصوبے سے پاکستان میں سستی ، پائیدار اور میرٹ کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی، صارفین کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی سے قومی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
