Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل تقرری پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی مبارکباد

Now Reading:

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل تقرری پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی مبارکباد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل تقرری پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی اور اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قوم کے عسکری اداروں پر غیر متزلزل اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پاک فوج کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے بلکہ یہ پاکستان کو مزید مستحکم، محفوظ اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے قومی عزم کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی علاقائی سالمیت، قومی یکجہتی اور دفاعی استحکام کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اسے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کی بے مثال قیادت اور خدمات کا اعتراف قرار دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اعزاز اُن کی غیر معمولی عسکری بصیرت، قومی دفاع میں کلیدی کردار اور ریاستی اداروں پر قوم کے اعتماد کی روشن علامت ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ادارہ جاتی ہم آہنگی، آئینی استحکام اور قومی اتحاد کے ہر قدم میں ملک کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

یہ تقرری ملک میں جمہوری تسلسل، سول-ملٹری ہم آہنگی اور داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر