
پاکستان میں فضائی بندش کا خاتمہ، پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع
اسلام آباد: ملک میں فضائی بندش ختم ہونے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پروازPK-750 کو احتیاطی تدابیر کے تحت صبح کوئٹہ اتارا گیا تھا جو آج رات9 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا باقی فضائی آپریشن بھی رات 10 بجے سے مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی آئی اے حکام نے مزید کہا کہ ایئر لائنز کے تمام طیاروں اور دیگر سازوسامان کو حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا جنہیں اب دوبارہ آپریشنل ایریاز میں لایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے فضائی بندش کے باعث پیدا ہونے والی زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News