
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کیخلاف جارحیت کرنا مہنگا پڑگیا، بھارتی فوج کو پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد مودی سرکار نے نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
مودی سرکار کے مطابق بھارت اپنے ہی پنجاب میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’اللّٰہ اکبر، تیار ہیں ہم‘‘ لہو کو گرمانے والے لفظوں سے سرشار نیا جنگی قومی ترانہ جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے پہلے بھی بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کیخلاف مودی کاساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں، جبکہ مودی سرکار کو پاکستان کے لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کیلئے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے۔
تاہم مودی کو اپنے مکروہ عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News