وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے آغاز کردیا ہے، اب وقت جگہ اور ٹارگٹ کا تعین ہم کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ لے، جنگ بھارت نے شروع کی ختم ہم کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن سمیت پوری قوم کو بھارت کے خلاف اتحاد و اتفاق پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، بھارت کے پاس رافیل طیاروں کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہےجس پر اس کو پر بڑا ناز تھا، بھارت کو زعم تھا کہ وہ رافیل سے پتہ نہیں کیا کرلے گا، پاکستان نے اس رافیل کو گراکر اپنی تکنیکی برتری ثابت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب مودی صفائیاں پیش کرتا پھر رہا ہے، رافیل طیارے نہیں بھارتی قوم کا غرور گرا ہے، ہمارے اتحاد نے مکے کے طورپر کام کیا اور بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے، یہی وجہ ہے کہ اب بھارت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب؛ کراچی میں بھارتی ڈرون مار گرایا
عطاء اللہ تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم پھر ابی نندن کی طرح چائے پلانے کو تیار تھے، تاہم دشمن کو ہماری صلاحیت کا پتہ تھا، اس نے سرحد عبور نہیں کی، تو ہم نے بھارت کو چائے کی ہوم ڈیلیوری کردی، اب مار کھانے سے بچنے کے لیے ڈرون حملے کرنے پر اتر آئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی ڈرونز میں اسرائیلی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، بھارتی ان ڈرونز کو رافیل طیاروں کی طرح جدید سمجھیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز کچھ جام کرکے کچھ ہٹ کر تباہ کر دیے، اس کے علاوہ پاکستان بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھارتی چوکیوں پر سفید پرچم لہرائے گئے تو اس طرح یہ پاکستان کی فتح کا اعلان تھا، بھارت نے اپنا ایک ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں بھی گرایا جس کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا، پاکستان نے بھارت کو جواب دیا ہے اور آگے بھی جواب جلدبازی میں نہیں سوچ سمجھ پلاننگ کے ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
