Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، بھارتی فوج نے دھرمسال پوسٹ پر بھی گھٹنے ٹیک دیے

Now Reading:

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، بھارتی فوج نے دھرمسال پوسٹ پر بھی گھٹنے ٹیک دیے
سیکیورٹی اداروں کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل واقع دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 پر پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانا دراصل شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے، جو کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور عسکری حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بھارت حملے سے پہلے ہی جنگ ہار گیا تھا، بھارتی تجزیہ کار

ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا پاک فوج نے مؤثر اور جارحانہ انداز میں جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو پسپا ہونا پڑا۔

Advertisement

پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی نہ صرف دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان مکمل طور پر تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر