Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، ترجمان دفترخارجہ
بھارت سندھ طاس جیسےکئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

دفترخارجہ  کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، بےبنیاد دعوؤں اور پراپیگنڈہ مہم کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ  پاکستان پر پٹھان کوٹ اور سری نگر پرحملہ کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بھارتی دعوے پاکستان کو بدنام کرنے کی غیر ذمہ دارانہ پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان مارے گا تو پھر بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، پوری دنیا جان جائے گی، آئی ایس پی آر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات کےبغیرپاکستان پرالزامات لگاناجارحیت کابہانہ ہے، ایسےاقدامات خطےکومزیدعدم استحکام سےدوچارکرنےکی بھارتی حکمت عملی ہے، بھارتی اقدامات خطےکےامن کومزیدخطرےمیں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارتی رویےکانوٹس لے، پاکستان جارحیت کاجواب دینےکاحق محفوظ رکھتاہے، اور پاکستان اپنی خودمختاری اورسالمیت کادفاع ضرور کرےگا، پاکستان امن کےلیےچوکس، تیار اور پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر