Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ 2025-26: کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا امکان

Now Reading:

وفاقی بجٹ 2025-26: کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا امکان
وفاقی بجٹ 2025-26: کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے زراعت کے فروغ اور چھوٹے کسانوں کے لیے ریلیف اقدامات متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 90 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ایک جامع وزیراعظم زرعی ریلیف پیکج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 12 ایکڑ سے کم اراضی رکھنے والے چھوٹے کسانوں کے لیے قرض اسکیم تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد ان کی مالی معاونت اور جدید زرعی طریقوں سے روشناس کروانا ہے، تاہم اس اسکیم کے تحت کمرشل بینکوں کے ذریعے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بینکوں نے اس منصوبے کے خدوخال تیار کر کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دے دی ہے، جو جلد وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

قرض اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ ستمبر 2025 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ابتدائی طور پر محدود علاقوں کے کسانوں کو شامل کیا جائے گا۔ اسکیم میں نہ صرف مالی معاونت بلکہ جدید زرعی تکنیک اور آگاہی فراہم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس اقدام کو زرعی شعبے میں پائیدار ترقی اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسکیم کی شرائط آسان رکھی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے کاشتکار اس سے مستفید ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر