
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نفسیاتی حدیں بحال ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کا معیشت کی بحالی پر اعتماد خوش آئند ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تشکرپورےجوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے، اس موقع پر پاکستان کے پہلےگرین سکوک بانڈکااجراکرنےجارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج کا بڑھنا معیشت کی بہتری کا ثبوت نہیں، حافظ نعیم الرحمان
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک بانڈ مکمل شریعہ کمپلائنس کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور معیشت کی بہتری کو یکجا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ سے فنانسنگ کے نئے دروازے کھلیں گے، جبکہ ویلیو بیسڈ اور اسلامک فنانس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید یہ بھی کہا کہ وفاقی وپاکستان معاشی بحالی کی راہ پرگامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ ملکی معاشی، اقتصادی ترقی کاعالمی سطح پراعتراف کیاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News