Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ ایران؛ ’’پاکستان ترقی اورہم آہنگی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھانے کا منتظر‘‘

Now Reading:

وزیراعظم کا دورہ ایران؛ ’’پاکستان ترقی اورہم آہنگی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھانے کا منتظر‘‘
ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن، ترقی اورہم آہنگی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے دورہ ایران کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات نہایت دوستانہ اور پُرجوش رہی۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اور حالیہ بحران کے دوران ایران کی ثالثی کی کوششوں پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، باہمی روابط اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، باہمی مفادات اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور ہم آہنگی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور مسلم دنیا میں ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر