Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وفاقی وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران   قائم مقام امریکی  سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے، اور بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے،  جبکہ پاکستان نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار سخت تنقید کی زد میں

وفاقی وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے  انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، جبکہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔

Advertisement

امریکہ کے پولیٹیکل  قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر