
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ٹیکس پر مخصوص آئینی بینچ قائم ہو نے کے بعد ایف بی آر کو دوماہ میں عدالتوں میں پھنسے 250 ارب روپے موصول ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف عدالتوں میں فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 850 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، جس میں سے250 ارب روپے کے مقدمات 100 فیصد ایف بی آر کے جیتنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی تیاریاں؛ آئندہ وفاقی بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ حال ہی میں دو مختلف کمپنیوں سے 20 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں، جبکہ 250 ارب روپے کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ناگزیر ہے۔
ذرائع ایف بی آر کہنا ہے کہ عدالتوں میں سپر ٹیکس سے متعلق 200 ارب کے کیسز زیر التوا ہیں، جبکہ مختلف ٹریبونلز میں اس وقت 600 ارب روپے کے ٹیکس کے مقدمات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News