فیلڈ مارشل سید عاصم منیر / فائل فوٹو
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس اعزاز کو پوری قوم، افواج پاکستان، اور خاص طور پر سول و ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم منیر بھی قربان ہو سکتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انفرادی اعزاز نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہے۔
انہوں نے اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم، اور وفاقی کابینہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں اس بلند ترین فوجی اعزاز سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ یہ اعزاز میری نہیں، بلکہ پوری قوم کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور میں اس اعزاز کو قوم کی امانت سمجھ کر اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
