
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج افواجِ پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک تجدید عہد ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر حرف آیا، ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی مصنوعی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر یوم تشکر، وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ثابت ہوچکا ہے کہ فضاؤں سے سمندروں تک اور بلندوبالا پہاڑوں سے میدانوں تک پاکستان کی برتری ہے، بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی نے پوری دنیا میں ہندوستانی حکومت کو رسوا کردیا ہے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل برداشت ہے، ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News