Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر چیف کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ تحسین، زخمی اہلکاروں سے ملاقات

Now Reading:

ایئر چیف کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ تحسین، زخمی اہلکاروں سے ملاقات
ایئر چیف کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ تحسین، زخمی اہلکاروں سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہید کی وطن کے لیے دی گئی قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئربیس پر اپنی ڈیوٹی کے دوران جان کا نذرانہ دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادداشت میں زندہ رہیں گی۔

اس موقع پر ایئر چیف نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

بعدازاں ایئر چیف مارشل نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی کے زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی۔

سی ایم ایچ میں چیف آف ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو زخمیوں کی حالت اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس دوران سربراہ پاک فضائیہ نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے حوصلے، عزم اور بہادری کو سراہا۔

Advertisement

انہوں نے اس بات کی ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر