Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ مستقل حل، نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، شہبازشریف

Now Reading:

جنگ مستقل حل، نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، شہبازشریف
جنگ مستقل حل نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، شہبازشریف

شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ مستقل حل نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ہتھیار، فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کررہے تھے سرینگر، دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہےتو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، جب بھی دہشتگردی پر مذاکرات ہوئےدونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیرکریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

انہوں یہ بھی کہا کہ بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کے لیے راضی نہیں ہے، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے، پاک بھارت مذاکرات کیلئے سعودی عرب، یواے ای مقام کاتعین کریں گے، جبکہ پاک بھارت مذاکرات میں امریکہ بنیادی کرداراداکرے گا۔

وزیراعظم  نے مزید یہ بھی کہا پاک بھارت بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سےکشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سےبات ہوگی، پاکستان نےجنگ بندی کے لیےقطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگرہم نےجنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتادیتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر