Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگی وردی، اسلحہ، سلامی، ننھے عثمان نے پاک فوج میں کیپٹن بن کر سب کے دل جیت لیے

Now Reading:

جنگی وردی، اسلحہ، سلامی، ننھے عثمان نے پاک فوج میں کیپٹن بن کر سب کے دل جیت لیے
ننھے عثمان نے پاک فوج میں افسر بن کر ایک دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

پاک فوج نے ننھے عثمان عقیل کا خواب حقیقت بنا دیا اور انہیں ایک دن کیلئے پاک فوج کا کیپٹن بنا دیا

مہلک مرض کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) میں مبتلا ننھے عثمان عقیل کی خواہش پاک فوج نے پوری کر دی۔

ننھے عثمان نے پاک فوج میں افسر بن کر ایک دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے محبت اور شفقت سے پورا کیا۔

کور کمانڈر نے عثمان عقیل کو کور ہیڈکوارٹرز کراچی مدعو کیا، جہاں اسے پاک فوج کے افسر کی وردی پہنائی گئی، اور اس کی والدہ نے کیپٹن کے رینک اپنے ہاتھوں سے لگائے۔

ننھے کیپٹن نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا، مختلف عسکری مشقوں کا مشاہدہ کیا اور جدید اسلحہ چلانے کا بھی موقع پایا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی میں نعرہ تکبیر کی صدائیں گونج اٹھیں، دشمن کے خلاف تاریخی جیت پر صلاۃ الشکر

اس موقع پر عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا خواب آج پورا ہو گیا۔ میں کور کمانڈر کراچی اور پاک فوج کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ دن دیا۔

بچے کو پاک فوج کی ٹریننگ، آپریشنل حکمت عملی اور مشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، جس نے اس کے جذبے اور حوصلے کو مزید جِلا بخشی۔

ننھے عثمان نے آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” میں پاک فوج کی کامیابی کو بھی سراہتے ہوئے کہا، پاک فوج نے جس طرح بھارت کو شکست دی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر وقت دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے ننھے عثمان کے جذبے اور وطن سے محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کا عزم ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اور پاک فوج اپنی قوم کے ہر سپوت کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر