
ادارہ شماریات پاکستان نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل 2025 میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 88 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، اپریل 2025 میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 55 فیصد اور سالانہ 36 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران درآمدی بل میں ماہانہ 15 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، جو کہ 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی، اور اپریل 2025 میں برآمدات ماہانہ 19 فیصد کمی کے بعد صرف 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 19 ارب 62 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں درآمدی بل 7 فیصد اضافے کے ساتھ 48 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News