Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا بزدلانہ حملہ: حکومت نے ایکس بحال کر دیا

Now Reading:

بھارت کا بزدلانہ حملہ: حکومت نے ایکس بحال کر دیا
بھارت کا بزدلانہ حملہ: حکومت نے ایکس بحال کر دیا

بھارت نے گزشتہ شب پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کیے جس کے بعد حکومت نے ایک سال سے زائد عرصے سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بحال کر دیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ آئی ٹی کمیٹی پلوشہ خان نے کہا کہ ایکس کو کھولنے پر چیئرمین پی ٹی اے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بھارت کے ساتھ بیانیہ کی جنگ میں ہمیں بھرپور اور مئوثر جواب دینا ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کاروائیاں کرتا ہے، اس نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین ہیں، بھارت کو ایسا جواب دینا چاہیے کہ وہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان

 انہوں نے بھارت کے آبے ذخائر کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم کو حدف بنایا ہمیں بھارت کے بھگلیار ڈیم پر چھ میزائل مارنے چاہئے، سندھ طاس معاہدہ معطل ہے بھارت کے ہر ڈیم کو میزالوں سے نشانہ بنایا جائے،  بھارت کے ہر اس ډیم کو تباہ کر دینا چاہیے جس سے پانی رکا ہے، راوی ، جہلم ، چناب ، بیاس اور سندھ میں پانی بہنا چاہیے۔

Advertisement

رافیل طیارے تباہ کرنے پر پلوشہ خان کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ یہ پاک فضائیہ کے سامنے ڈھیر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے چند دن بعد ہی ایکس کی سروس بند کردی گئی تھی جسے آج بحال کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر