Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا کراچی پہنچ گیا

Now Reading:

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا کراچی پہنچ گیا
ٹی سی جی بیویوک آدا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو "آدا درجے" کے تحت تیار کیا گیا ہے

ترکیہ کا جدید ترین جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے، اعلیٰ عسکری افسران، ترک سفارتی نمائندگان اور مقامی معززین نے اس اہم موقع پر تقریب میں شرکت کی۔

قومی ترانوں کی گونج اور پرچموں کی لہر سے کراچی کی بندرگاہ پر پاک ترک دوستی کا خوبصورت منظر پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ خیرسگالی دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں، مشقیں اور ملاقاتیں طے ہیں جن میں دفاعی حکمتِ عملی، بحری سلامتی اور فنی تبادلوں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement

ٹی سی جی بیویوک آدا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو “آدا درجے” کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

یہ جہاز جدید ہتھیاروں، سونار، ریڈار اور برقی جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری نگرانی، دہشت گردی کے انسداد اور دفاعی مشنوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک بحری جہاز کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ یہ دورہ عوامی سطح پر بھی بھائی چارے، محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا ہے۔

پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے تعلقات ہمیشہ اعتماد، باہمی عزت اور مشترکہ نظریے پر مبنی رہے ہیں۔ یہ دورہ اس دوستی کو نئی جہت دے گا اور آنے والے وقت میں مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگراموں اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیش خیمہ بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر