کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو ایوان نے مسترد کردیا۔
ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کی خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کو دیکھنے کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامی کنٹرول، قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی !سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
حکومتی اراکین نے قرارداد کی مخالفت کردی۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پالیمارنی کمیٹی بنی ہوئی ہے اور ہم پالیمارنی کمیٹی کو زیادہ با اختیار سمجھتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ مجھے وہ قوانین بتا دیں جس کے تحت حکومت اس قرارداد کی مخالفت کر رہی ہے۔
تاہم نے ایوان نے کثرت رائے سے کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
