
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 27 مئی سے یکم جون 2025 کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ اور قصور میں بھی موسلادھار بارش کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے سندھ میں بارش کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا
جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، لیہ، بھکر اور مظفرگڑھ میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، شانگلا، بونیر، مالاکنڈ، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، ہنگو، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، قلات، لسبیلہ، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور آواران میں 27 سے 29 مئی کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے حساس علاقے دیامر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے اور شگر میں شدید بارش اور ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا
اسی طرح، آزاد کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ اور پونچھ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جو لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ عوام کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز، اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News