
اسلام آباد: پاکستان نے مزید 6 ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی مارکیٹ کو مزید 6 ایل این جی کارگو بھیج دیے ہیں، جس کے بعد کل ایل این جی کارگو کی تعداد 11 ہو گئی ہے جو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کیے جا چکے ہیں۔
اس سے قبل بھی 5 ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی جانب موڑ دیے جا چکے تھے، تاہم حکومت نے اس کے علاوہ قطر سے 2025 میں درآمد کیے جانے والے 5 کارگو کی ترسیل بھی مؤخر کر دی ہے۔
مزید برآں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقرر کردہ 6 اضافی ایل این جی کارگو کو بھی عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News