
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کا پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ ہوا ہوا ہے اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرانے کی کوشش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو پیغام دیا ہے کہ ممکن ہے پی ایس ایل کے لیے اسلام اباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز مکمل کروانے کے لیے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News