Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماؤں کا عالمی دن: محسن نقوی کا ’ماں‘ کے عظیم کردار کو خراجِ تحسین

Now Reading:

ماؤں کا عالمی دن: محسن نقوی کا ’ماں‘ کے عظیم کردار کو خراجِ تحسین
ماؤں کا عالمی دن: محسن نقوی کا ’ماں‘ کے عظیم کردار کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماں کے عظیم رتبے اور اس کے ناقابلِ فراموش کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے اور ماں سے محبت کو کسی ایک دن تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ماں سے محبت کا رشتہ گود سے شروع ہو کر تاقیامت جاری رہتا ہے، “ماں” سب سے پیارا، مٹھاس سے بھرا ہوا اور خلوص و شفقت سے لبریز لفظ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جو سچے جذبات اور پاکیزگی کی اعلیٰ مثال ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں کی گود میں گزرے لمحات دنیا کے کسی قیمتی بستر سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک پہنچا سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر آج وہ کسی مقام پر ہیں تو یہ سب اپنی والدہ محترمہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی مرحومہ والدہ کی دعائیں آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

محسن نقوی نے تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کی ماؤں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر