 
                                                                              وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام عوام کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق، اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول درج ذیل ہے:
پہلی عید اسپیشل ٹرین: 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین: 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری اسپیشل ٹرین: 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی اسپیشل ٹرین: 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین: 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عید کے موقع پر مسافروں کو ان کے گھروں تک محفوظ اور بروقت پہنچانا ہے، تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ قومی تہواروں پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 