Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ؛ ایڈوائزری جاری

Now Reading:

گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ؛ ایڈوائزری جاری
گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ؛ ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس براؤزرز کے ذریعے ممکنہ ہیکنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز انٹرنیٹ براؤزرز میں موجود سیکیورٹی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں اسٹور کی گئی معلومات، لاگ ان تفصیلات اور دیگر اہم ڈیٹا شامل ہوسکتا ہے جو ہیکرز کے نشانے پر ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ خطرہ صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تک محدود نہیں بلکہ موبائل ڈیوائسز پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے کروڑوں صارفین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے متعدد سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے تازہ ترین (جدید) ورژنز انسٹال کریں تاکہ سیکیورٹی پیچز کے ذریعے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement

مزید برآں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اور مشکوک ویب سائٹس تک رسائی محدود کریں اور انٹرنیٹ براؤز کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر