Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک، پاکستانی ڈوزیئر نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی، ویڈیو جاری

Now Reading:

بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک، پاکستانی ڈوزیئر نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی، ویڈیو جاری
ڈوزیئر میں " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" کے دوران پاکستان کی تاریخی دفاعی کامیابی کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے

پاکستان نے بھارتی جارحیت، فالس فلیگ آپریشن اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ایک جامع ڈوزیئر جاری کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس ڈوزیئر میں بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، اور اس کے بعد بھارتی میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی گئی منظم مہم کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈوزیئر میں ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے دوران پاکستان کی تاریخی دفاعی کامیابی کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے، اس میں سیٹلائٹ تصاویر، ویڈیوز، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس، اور دیگر شواہد شامل ہیں جو بھارتی جارحیت اور اس کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنی دفاعی کارروائیوں میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانی شہریوں، بچوں اور عورتوں پر حملے کیے گئے تھے۔

Advertisement

ڈوزیئر میں ان کارروائیوں کے حوالے سے بھارتی نقصانات کی تفصیلات بھی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

ڈوزیئر کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف سے پھیلائی گئی فیک نیوز، جھوٹی خبریں اور گمراہ کن بیانیے کے شواہد بھی دستاویزی شکل میں سامنے لائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ خود بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں، جنہیں بھی ڈوزیئر میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مخلصانہ سفارتی کاوشیں کیں جنہیں بھارت نے نظرانداز کیا۔

Advertisement

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ ڈوزیئر جاری کرکے نہ صرف بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کرتے ہوئے بھارتی جھوٹ اور پراپیگنڈے کو زمین بوس کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر