Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیول ختم، سندھ میں کل سے تیل نہیں ملے گا؟ آئل ٹینکرز کا بڑا اعلان

Now Reading:

فیول ختم، سندھ میں کل سے تیل نہیں ملے گا؟ آئل ٹینکرز کا بڑا اعلان
ممکنہ طور پر صوبے میں فیول کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے

 آل پاکستان آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن نے مورو میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیول سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد اللہ آفریدی کے مطابق مورو میں سندھ پولیس اور ایک سیاسی تنظیم کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال کے دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ بعض کو نذرِ آتش بھی کیا گیا۔

عابد اللہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مورو میں پرتشدد مناظر دیکھنے میں آئے ہیں جن کے باعث ہم اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی حفاظت کے لیے مجبوراً کام بند کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کل سے سندھ بھر میں تیل کی مقامی ترسیل معطل کر دی جائے گی، جس سے ممکنہ طور پر صوبے میں فیول کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

Advertisement

چیئرمین عابد اللہ آفریدی نے تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال اپنی گاڑیاں محفوظ مقامات پر روک دیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید کہا گیا کہ فی الحال حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور صورتحال کی بہتری تک سپلائی بحال نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر