Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Now Reading:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا، جبکہ ایرانی مسلح افواج کے دستے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی،  جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایران کے صدر ایچ ای مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں پاک ایران عسکری قیادت کا علاقائی سلامتی بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ عسکری تعاون کے فروغ اور مشترکہ سرحد پر سیکورٹی میکنزم کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں کو تجارت و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر