
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔
سفارت خانے نے پاکستانی عوام اور اپنے شہریوں کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے جس پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور ملک کے دیگر قونصل خانے جیسے کراچی، لاہور اور پشاور معمول کے مطابق کھلے ہیں، تاہم، امریکی شہریوں کو بھارت-پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سفارت خانے نے دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرات کے پیش نظر پاکستانی سفر پر نظرثانی کرنے کی پہلے ہی تاکید کی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش، پاکستانی افواج کا بھرپور ردِعمل، متعدد بھارتی ڈرونز مار گرائے
اس کے علاوہ، امریکی سفارت خانہ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ پاکستان میں آنے اور جانے والی پروازوں کی دستیابی غیر یقینی ہے۔
کچھ پروازوں کی اطلاع ہے جو رات کے وقت چل رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر پروازوں کی عارضی معطلی کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
مزید برآں سفارت خانہ پاکستانی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اپنے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News