Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ، بھارتی حملے کی شدید مذمت

Now Reading:

چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ، بھارتی حملے کی شدید مذمت
سستی بجلی پیداوار کے بڑےپلانٹ نیلم جہلم کی بندش کو ایک سال مکمل

چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ کا دورہ کیا اور نوسیری ڈیم سائٹ پر بھارتی حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین جنگ کے دوران بھی آبی ڈھانچوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتے۔

چیئرمین واپڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے اس حملے کا مقصد نہ صرف پاکستان کی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے، بلکہ اس سے خطے میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی بری فوج بھی ناکام، پاکستان نے رافیل طیاروں کے بعد اسرائیلی ڈرونز بھی تباہ کر دیے

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اس قسم کی کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس پر عالمی برادری کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

چیئرمین نے ڈیم سائٹ پر تعینات واپڈا کے ملازمین سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم سائٹ پر تعینات ملازمین کی فرائض کی انجام دہی میں ان کی لگن اور جرأت قابل تعریف ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے ان ملازمین کی پروفیشنلزم اور عزم کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ واپڈا کی انتظامیہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واپڈا اس مشکل وقت میں بھی نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ کی مکمل بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا تاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر