میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک، جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دوران کارروائی دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں
دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، تین دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
