Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کا غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ
وفاقی بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے سنیئرعہدیدار کا دورہ پاکستان کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گذشتہ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں، تاہم دونوں کے درمیان اگلے بجٹ پر  پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات کل سے شروع ہو ں گے جو 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات کے بعد بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع  نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 ہزار ارب روپے تک لے جانے  کا کہہ دیا ہے، جبکہ رواں مالی سال  مجموعی آمدن   17.8 ہزار ارب روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریبا 19ارب  ڈالر غیر ملکی واپس  کرنا ہے، جبکہ آئی  ایم ایف کی جانب سے ان  قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دیا جارہا ہے۔

Advertisement

پاکستان  تعمیراتی صنعتوں کے  لیے  خام مال   پر ودہولڈنگ ٹیکس  ختم کرنے کے علاہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ریونیو میں اضافے کیلئے معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اگلے مالی سال کے لیے  پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم  کرنے پر بات چیت ہو گی، جبکہ پاکستان سپر  ٹیکس  ختم کرنے کی تجویز بھی مذاکرات میں پیش کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح گیارہ فی صد تک بڑہانے کی یقین دہانی کروائی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر