Advertisement
Advertisement
Advertisement

وطن کی سلامتی شخصیات سے بڑھ کر اہم ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

وطن کی سلامتی شخصیات سے بڑھ کر اہم ہے، خواجہ آصف
اگرافغانستان سے دراندازی بند ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف

خواجہ آصف / فائل فوٹو

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اتحاد کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی سے مشروط کرنے کو کوتاہ اندیشی اور حب الوطنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی شخصیات سے بڑھ کر اہم ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پلوامہ کے واقعہ کے وقت پاکستان کی سیاسی قیادت بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھی، اور اس دوران جیل سے باہر قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا، لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہیں ڈالا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور قیادت سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ ہمارے بڑے محترم قائدین آئے اور دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن وہ اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومیں زندہ رہتی ہیں اور انہیں اپنی قیادت یا شخصیات سے بڑھ کر اپنے وطن کی سلامتی کو مقدم رکھنا چاہیے۔

Advertisement

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حکومت اور اس کی قیادت ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھتی ہے اور وہ اس بات کا پختہ عزم رکھتے ہیں کہ ملکی سلامتی اور اتحاد میں کبھی بھی کوئی رخنہ نہیں آنے دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر