Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیشہ امن کو ترجیح دی، اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی؛ آئی ایس پی آر

Now Reading:

ہمیشہ امن کو ترجیح دی، اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی؛ آئی ایس پی آر
ہمیشہ امن کو ترجیح دی، اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی؛ آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو گفتگو میں کہا کہ اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی لیکن پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور امن ہی ہمارا اصل راستہ ہے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ریاستیں ہیں اور ان کے درمیان جوہری جنگ محض “بے وقوفی” ہوگی۔ ایٹمی تصادم دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ہوگا لہٰذا اسے ناقابل تصور اور نامعقول سمجھا جانا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت گزشتہ کچھ عرصے سے ایسی فضا بنا رہا ہے جس سے تصادم کی صورت پیدا ہو۔ ہر چند سال بعد بھارت جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے جس کا مقصد اپنی اندرونی سیاست کو سہارا دینا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو

Advertisement

انہوں نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس دہشت گردی سے متعلق کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ پیش کرے، پاکستان خود کارروائی کرے گا۔ پاکستان کسی دہشت گرد تنظیم کا حمایتی نہیں اور دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے جن مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، وہاں صرف مساجد تھیں۔ ان مقامات پر اگلے ہی روز میڈیا کو لے جایا گیا اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن اگر بھارت کی طرف سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاک فوج پوری تیاری کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی لیکن پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور امن ہی ہمارا اصل راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر