Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت الزامات سے باز رہے، ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے؛ ترجمان پاک فوج

Now Reading:

بھارت الزامات سے باز رہے، ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے؛ ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت الزامات سے باز رہے اور اگر کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کا الزام پاکستان پر عائد کرکے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور آزادانہ و غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب، 77 بھارتی ڈرونز تباہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں مسجد پر بمباری، خواتین اور بچوں کی شہادت جیسے افسوسناک واقعات شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان پر حملے بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کے کیے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان ان تمام بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ انہیں کسی غیر جانبدار اور معتبر ملک یا عالمی فورم کے سامنے پیش کرے تاکہ سچ سامنے آسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر