 
                                                                              اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔ فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی مثالی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ارشد ندیم پر ہمیں فخر ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھادی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ یہ نوجوان ایتھلیٹس کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی کامیابیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رہے۔ آمین۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کی یہ جیت نہ صرف کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ تمام پاکستانیوں کے لیے فخر اور خوشی کا باعث بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 