Advertisement
Advertisement
Advertisement

اربوں کی بچت چھوڑ کر مہنگی آؤٹ سورسنگ؟ کے پی ٹی کے فیصلے سے 6 سو ملازمین پریشان

Now Reading:

اربوں کی بچت چھوڑ کر مہنگی آؤٹ سورسنگ؟ کے پی ٹی کے فیصلے سے 6 سو ملازمین پریشان
کے پی ٹی کے اپنے تجربہ کار ٹگ آپریٹرز گزشتہ 30 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بندرگاہ پر موجود چار نئی ٹگس (جہازوں کو برتھ پر لانے والی کشتیوں) کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے ادارے میں کام کرنے والے 600 ملازمین کے روزگار پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

پورٹ ذرائع کے مطابق، کے پی ٹی کی جانب سے نئی ٹگس کو ٹھیکے پر دینے کا اقدام پورٹ قاسم ماڈل کی طرز پر کیا جا رہا ہے، جہاں ٹگس آپریٹرز بیرون ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور سالانہ تقریباً 700 ملین روپے چارج کرتے ہیں۔

دوسری جانب، کے پی ٹی کے اپنے تجربہ کار ٹگ آپریٹرز گزشتہ 30 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ادارے کو سالانہ صرف 200 ملین روپے میں یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹگس کی آپریٹنگ سروس کو آؤٹ سورس کیا گیا تو اس کی لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہو جائے گی، جس کا براہِ راست بوجھ قومی خزانے پر پڑے گا۔ ملازمین نے اس فیصلے کو قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے پی ٹی پر پہلے سے موجود چار پرانی ٹگس میں سے تین طویل عرصے سے خراب ہیں، جنہیں کئی سال گزرنے کے باوجود درست نہیں کرایا گیا۔ اسی پس منظر میں نئی ٹگس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم ملازمین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی عملہ بین الاقوامی معیار کا اسکلڈ اسٹاف ہے اور وہ یہ خدمات مؤثر اور کم لاگت میں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس معاملے پر کے پی ٹی بورڈ کا حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں متوقع ہے، جبکہ متاثرہ ملازمین کی جانب سے احتجاج کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر