Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینکنگ سیکٹر اور مالیاتی نظام پر سائبر حملوں کی افواہیں، نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی

Now Reading:

بینکنگ سیکٹر اور مالیاتی نظام پر سائبر حملوں کی افواہیں، نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی
بینکنگ سیکٹر اور مالیاتی نظام پر سائبر حملوں کی افواہیں، نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں ملک بھر میں اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ کی خرابی کے حوالے افواہیں گردش کررہی ہیں، تاہم نیشنل سرٹ نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم(سی ای آر ٹی) نے بینکنگ سیکٹر اور مالیاتی نظام پر سائبر حملوں کی افواہوں کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بینکنگ سسٹمز مکمل طور پر فعال ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ یا بندش رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل سرٹ نے  اے ٹی ایم بندش اور آن لائن بینکنگ خرابی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے  کہا کہ شہری سوشل میڈیا پر گمراہ کن اطلاعات سے ہوشیار رہیں، مالیاتی نظام میں کسی سائبر حملے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بڑا دھچکا قرار دے دیا

نیشنل سی ای آر ٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ عوام غیر مصدقہ پیغامات پر یقین نہ کریں، معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، پاکستان کا ڈیجیٹل مالیاتی نظام محفوظ ہے اور معمول کے مطابق چل رہا ہے، افواہوں کا مقصد عوام میں بے جا خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

Advertisement

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق تمام بینکوں کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں فعال اور مکمل نگرانی میں مصروف ہیں، آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سروسز میں کوئی خلل یا خرابی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل سی ای آر ٹی نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشتبہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں، مشکوک اٹیچمنٹ پر نظر رکھیں، اس کے علاوہ اپنا پن کوڈ، پاسورڈ، اور OTP کسی سے شیئر نہ کریں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کریں، سائبر حملوں یا دھوکہ دہی کی اطلاع سرٹ کے سرکاری چینلز پر دیں، مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے عوامی شعور اور ذمہ داری ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2024 کو حکومت پاکستان نے ملک کی پہلی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس پیش رفت کا مقصد پاکستان کے سائبر اسپیس کو ابھرتے ہوئے خطرات اور سرکاری شعبے کے اداروں کو نشانہ بنانے والی ہیکنگ کی کوششوں سے محفوظ رکھنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر