Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Now Reading:

دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، گزشتہ 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں اسلحے  کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین اور غزہ جنگ کے باعث دنیا بھر میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے، جوکہ  2024 میں سالانہ 9.4 فیصد کی اوسط سے 2.718 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات تک پہنچ گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ 1 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے آگے ہے، امریکہ نے سب سے زیادہ 61 ارب ڈالر کی رقم ایف 35 فائٹرز، ان کے کمبیٹ سسٹمز اور ان سے متعلقہ الات و سامان کی خریداری پر خرچ کی۔

امریکی بحریہ کے لیے نئے جنگی جہازوں کی تیاری پر 48 ارب ڈالر، امریکی ایٹمی اسلحے کو جدید بنانے کے لیے 37.7 جبکہ میزائل ڈیفنس سسٹم پر 29.8 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، اس طرح دنیا بھر میں دفاعی اخراجات میں37 فیصد حصہ امریکہ کا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے ثبوت پھر منظرعام پر

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں عسکری بجٹ کے لحاظ سے چین دوسرے نمبر ہے، چین نے امریکہ کے مقابلے میں 314 ارب ڈالر خرچ کیے جو امریکی بجٹ کا ایک تہائی بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ اسرائیل نے کیا،2023 میں غزہ پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجی بجٹ میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 دفاعی بجٹ کے لحاظ سے جرمنی چوتھے نمبر پر ہے، جرمنی نے اپنے دفاعی اخراجات میں 28 فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ رومانیہ کے دفاعی بجٹ میں 43، ہالینڈ 35 اور  سویڈن کے بجٹ میں 34  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک نے 32 اور پولینڈ نے 31 فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ ڈنمارک 20، ناروے 17 فن لینڈ 16، ترکی 12 اور یونان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔

نیٹو کے دیگر ممالک 2024 میں دفاعی بجٹ کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 40 ممالک میں شامل رہیں ہیں، 1952 کے بعد سے جاپان نے بھی اپنے بجٹ میں 21 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے، جاپان اب اپنے جی ڈی پی کا1٫4 فیصد دفاع پر خرچ کر رہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت دفاعی بجٹ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، بھارت نے دفاع پر 86.1 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، ایک دہائی کے دوران بھارت کی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دفاعی اخراجات کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان نے 2024 میں دفاع پر 10.2 ارب ڈالر خرچ کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر